ایم 2 اور ایم 9 پر باڑ کی مرمت کا کام 6 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا،گل اصغر بگھور
اسلام آباد:پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات ملک گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ ایم 2 اور ایم 9 پر خستہ حال باڑ کی مرمت کا کام 6 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں آسیہ ناز تنولی نے موٹر ویز اور قومی شاہرائوں پر باڑ کی خستہ حالی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان نے کہا کہ باڑ پر اعلی سطح کا اجلاس کیا،فنسنگ کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ایم ون پر فنسنگ سو فیصد مکمل کرلی ہے۔
آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں جو رقم مختص کی ہے وہ کافی ہے۔ایم ٹو اور ایم نائن میں بقیہ فنسنگ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔