بولان دہشت گردی،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اورایجنڈا کے دیگرامور موخر

0

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بلوچستان میں جعفرایکسریس پرہشت گردوں کے حملہ،نہتے شہریوں  اور سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے کے واقعہ کے تناظرمیں وقفہ سوالات اورایجنڈا کے دیگرامورکو موخرکردیاگیا۔ 

 

جمعرات کو  قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغازپرسپیکر نے کہاکہ  بولان میں نہتے پاکستانیوں کوشہید کیا گیاہے، سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے جانوں کے نذرانے پیش کئے، ساراایجنڈا موخرکرکے اس صورتحال پربات چیت ہونی چاہیے۔

 

 وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے وقفہ سوالات اور ایجنڈا موخرکرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی۔

 

قومی اسمبلی میں  بلوچستان میں جعفرایکسپریز پردہشت گردی کے حملہ   میں شہیدہونے والے شہریوں اورمسلح افواج کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔

 

سپیکر کی ہدایت پروفاقی وزیرپارلیمانی امورنے فاتحہ کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.