وزیراعظم کی بجلی کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

اتوار کو وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا ۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار سے دور کرنے کا کہا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،جینریشن کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.