رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت کریں گے۔
اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان،علما کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز پر ہوں گے اور چاند سے متعلق شاید اکٹھی کی جائیں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔