وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر آزاد کشمیر روانہ
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر پر روانہ ہو گئے ۔
وزیراعظم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
وفاقی وزیر امورِ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔