اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم انتقال کرگئے
لزبن:اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم انتقال کرگئے۔
ان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا ان کی عمر 88 برس تھی ان کی تدفین بھی لزبن میں ہی ہوگی۔
پرنس کریم آغا خان چہارم ان کی پیدائش جینوا میں ہوئی تھی
ان کا نام شاہ کریم الحسینی رکھا گیا تھا دادا سر آغا خان سوئم کے انتقال پر انہوں نے اسماعیلی برادری کی امامت سنبھالی اور آغا خان چہارم کا ٹائٹل رکھا،وہ اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام حاضر کہلائے گئے
ان کے خیراتی امدادی اداروں ہسپتالوں،سکولوں اور ترقیاتی کاموں کا جال پوری دنیا میں بچھا ہوا ہے۔
انہوں نے اپنی وصیت میں اپنے جانشین کا نام لکھ دیا ہے،وصیت تدفین کے بعد ایک اجتماع میں کھول کر سنائی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان چہارم کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں،بڑے بیٹے کا نام پرنس رحیم آور بیٹی کا پرنسس زہرہ آغا خان ہے، دو بیٹے پرنس علی آغا خان اور حسین آغا خان ہیں۔