پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے لئے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات مسترد
اسلام آباد :پاکستان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے لئے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے قیاس آرائیوں پر منی بیان پر اپنے ردعمل میں ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل بنیاد ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان کا ہمہ موسمی سٹریٹجک پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی تشویش کے مسائل پر تعاون اور علاقائی و عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔