سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔
سردار ایاز صادق نے اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔