توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدر کی بینچ تبدیل کرنے کی استدعا

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدر نے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور توشہ خانہ کیس ٹو کے ٹرائل پر حکمِ امتناع کی استدعا کی۔

سلمان صفدر نے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب اس کیس سے متعلق پانچ درخواستیں سن چکے ہیں، مناسب ہو گا کہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں بھیج دے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے، نوٹس جاری کرکے دیگر فریقین سے بھی جواب مانگ لیتے ہیں،ابھی ایسا کرنا درست نہیں ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.