ڈاکٹر مصدق ملک کی ریاض میں فیوچر منرلز فورم میں شرکت

0

 ریاض: وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے یہاں وزارتی گول میز کانفرنس میں شرکت کی. انہوں نے پاکستان پویلین کا دورہ بھی کیا اور معدنیات کے شعبے کے اہم شراکت داروں سے ملاقات کی۔

ریاض میں فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) کا متاثر کن آغاز ہوا، جس میں دنیا بھر سے کان کنی کے عالمی رہنماؤں، خدمات فراہم کرنے والوں اور آپریٹرز نے اپنی جدّت اور اختراعات کا مظاہرہ کیا اور نئے روابط قائم کرنا شروع کیے۔ پاکستان پویلین نے پہلے ہی دن 500 سے زائد مہمانوں کا خیرمقدم کیا جو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں گہری دلچسپی کی جانب ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔

دوپہر تک،پاکستان پویلین تقریباً 350 مہمانوں کی میزبانی کر چکا تھا، جن میں عالمی کان کنی کے شعبے کے نمایاں آپریٹرز، صنعتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں،ممکنہ سرمایہ کاروں، میڈیا کے نمائندوں سمیت ریاض میں سفارتی عملے کے اراکین شامل تھے۔ مندوبین کو نتیجہ خیز تبادلہ خیال میں مشغول دیکھا گیا، جس نے فورم کے اگلے دو دنوں میں نتیجہ خیز شراکت داری کی راہ ہموار کی ہے۔

پویلین کے ڈیزائن اور نمائش نے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی، خاص طور پر ‘پاکستان کا معدنی نقشہ ‘ جس میں تخلیقی طور پر ملک کے معدنی وسائل کو اجاگر کیاتھا۔ یہ پویلین پاکستان کی وزارت توانائی (پیٹرولئیم ڈویژن) اور پاکستان کی 12 معروف کمپنیوں کے درمیان ایک مشترکہ کاوش ہے، جن میں آپریٹرز اورشراکت داروں سے لے کر ضروری خدمات فراہم کرنے والے شامل ہیں۔ اس پویلین کا اہتمام پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے زیر اہتمام کیا گیا تھا.

پاکستان پویلین ممکنہ سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے لئے ایک مرکزی کردار اد اکرے گا جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے کان کنی کے شعبے میں وسیع مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودیہ عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا، مندوبین سے بات چیت کی اور مختلف نمائشوں کا جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.