وزیراعظم کا 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔