چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،عمر ایوب
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد اختلاف عمر ایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
بدھ کو قائد اختلاف عمر ایوب خان کے ترجمان کے مطابق قائد اختلاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آئین کے ارٹیکل 215 (1) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے عہدے کی مدت 26 جنوری 2025 کو پوری ہو رہی ہے اس لیے آئین کے آرٹیکل 213 کی زیلی شک (2A) اور( 2B) کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔