محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستوں کی وصولی کاعمل جاری ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں اب تک ایک ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔
رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہش مند افراد اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد اپنی درخواستیں متعلقہ بینکوں میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں ۔
نئے درخواست گزاروں کو 6 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔