ٹمن،پنجاب سائیکلون آٹا چکی پلی سٹاپ کا افتتاح
ٹمن:پنجاب سائیکلون آٹا چکی ٹمن ملک حاجی مختیار مارکیٹ نزد پلی سٹاپ کا افتتاح کردیا گیا۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مولانا نور محمد آصف صاحب امیر تحریک خدام اہل سنت والجماعت تلہ گنگ و امیر بزم شیخ الہند ضلع تلہ گنگ اور امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع تلہ گنگ حضرت مولانا محمد مقصود احمد نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تقریب میں عوام الناس کی کثیر تعداد کے علاوہ مولانا عمر فاروق،مولانا عبد المالک چوہدری عبد الجبار ،سلیمان عارف،ڈاکٹر شاہ روز ٹمن اوررانا عظمت حیات نے بھی شرکت کی اور مالک ملک امیر حمزہ اور عامر امتیاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔