شہید بے نظیر بھٹو کی برسی،گڑھی خدا بخش میں عوامی جلسے کے لیے پنڈال سج گیا

0

گڑھی خدا بخش: سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

گڑھی خدا بخش میں عوامی جلسے کے لیے پنڈال سج گیا،کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جلسے سے صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
صدر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید اور دیگر شہداء کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

صدر مملکت نے قران پاک کی تلاوت کی اور بھٹو خاندان کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.