سابق ایم این اے مخدوم علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بہاولپور:پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔