پاک،زمبابوے سیریز،دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئےدو تبدیلیاں کی گئی ہیں،ہونہار کھلاڑی طیب طاہر کو ٹیم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے لیے دوسرا ون ڈے میچ جیتنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،کپتان محمد رضوان نے آج کا میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔