ڈی پی او احمد محی الدین کی تلہ گنگ میں کھلی کچہری,سائلین کا مجمع

0

تلہ گنگ:ڈی پی او تلہ گنگ /چکوال لیفٹیننٹ (ر)احمد محی الدین کی تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری,سائلین کا مجمع لگ گیا ۔

جمعہ کوکھلی کچہری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر قسم کے مسئلہ کو میرٹ پر حل کیا جائے گا ۔ جہاں بھی پولیس قابل گرفت ہوئی ایکشن لیا جائے گا ۔
ہر پندرہ بیس روز بعد تلہ گنگ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ہمارا مقصد عام بندے کو خوار ہونے سے بچانا ہے ۔ فوری مسائل حل نہیں ہوتے ۔ اسی فیصد زمین سے متعلق مسائل ہیں اس کو قانون کے اندر رہتے ہوئے حل کرینگے ۔ جہاں ہمارا بس چلا وہاں اس جگہ کو سیل کر دینگے۔ تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے ۔
ہم پرانی دشمنیوں کو معززین علاقہ سے ملکر صلح کی کوشش کرینگے تاکہ امن و امان بحال رکھا جا سکے ۔
کسی بیوہ ، یتیم کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے لئے میں ہر ممکن کوشش کرونگا ان کو انصاف دلاؤں گا۔
بہنوں کو حصہ نہ دینے والے ہوشیار رہیں ۔ اب ان کو حصہ دینا پڑے گا۔
آپ تھانہ آئیں ہر صورت جس کے ساتھ زیادتی کوئی اس کو سنا جائے گا ۔
منشیات بڑا ایشو ہے۔ ہماری نئی نسل کو محفوظ رکھنے کےلئے اہم اقدامات اٹھانے ہونگے ۔
تھانہ صدر ایس ایچ او کو ایک ماہ میں تھانہ صدر حدود میں منشیات کا قلع قلم کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ منشیات فروشی کسی صورت قبول نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کےخلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ فریش قبضہ پولیس کے بغیر نہیں ہو سکتا ۔ پولیس کو وارننگ دیتا ہوں ایسی کوئی شکایت ملی تو کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔
مصالحتی کمیٹی کا ایکٹو کرینگے تاکہ بے مقصد پرچہ بازی نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.