لاوہ پولیس کا ایکشن،ناجائز اسلحہ رکھنے والا گرفتار
لاوہ:ایس ایچ او تھانہ لاوہ ملک نذر حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک اقبال حیدر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
دوران گشت و ناکہ بندی دربٹہ روڈ دندہ شاہ بلاول مسجد چوک پر ملزم سے 12بور رائفل برآمد کرکے مقدمہ نمبر 284/24 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انوسٹی گیشن آفیسر ملک اقبال حیدر اور ایس ایچ او لاوہ ملک نذر حسین نے کہا کہ ڈی پی او چکوال کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائ جارہی ہیں،جرم چھوٹا ہو یا بڑا مجرمان کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے گی۔