وزیراعظم عرب-اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئےریاض پہنچ گئے

0

ریاض :وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب-اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے.

ریاض کے رائل ائیرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر عزت مآب شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز ، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا.

وزیراعظم کل عرب-اسلامک سمٹ سے خطاب میں فلسطین خصوصاً غزہ میں بدترین اسرائیلی بربریت پر پاکستان موقف پیش کریں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.