سیکیورٹی صورتحال، کوئٹہ سے ٹرینیں چار دن کے لئے بند
لاہور:سیکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کوئٹہ سے ٹرینیں چار دن کے لئے بند کر دی گئیں۔
چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کوئٹہ سے ٹرین آپریشن چار روز کیلیے روک رہے ہیں۔ کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں کے بھر پور تعاون سے کوئٹہ کے ملک بھر سے رابطے کا آغاز ممکن بنایا تھا۔ اس طرح کا واقعہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹراما سنٹر میں پچاس زخمی داخل ہیں جن کی دیکھ بھال کیلیے ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم نے واقعہ کے بعد جس طرح فوری ریسپانس دیا اور ریلیف آپریشن کا آغاز کیا وہ قابل تحسین ہے۔
عامر علی بلوچ نے کہا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔