صوابی،پی ٹی آئی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرانے والا پکڑا گیا
پشاور:صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرانے والا گرفتار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم امریکہ کا جھنڈا اپنے ساتھ جلسہ گاہ لایا تھا۔
پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ادھر عوامی حلقوں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی پرچم لہرانے کے واقعہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار کارکن کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔