ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 5روپے اضافہ، پٹرول کی قیمت برقرار

0

اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری کردیا،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 5روپے اضافہ کردیاگیاہے جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت برقراررکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے تناظرمیں اوگرا نے آئندہ 15یوم کیلئے پیٹرولئیم مصنوعات کی نئی قیتوں کاتعین کیاہے۔

ڈیزل کی قیمت 5روپے کے اضافہ کے بعد251.29روپے ہوگئی ہے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرموجودہ قیمت 247.03 روپے برقراررہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.