پی ٹی آئی پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن آج سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔اس سے قبل پنجاب میں انتخابات 30 اپریل کو ہونے تھے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ہے کہ خیبر پختون خوا کے انتخابات بھی 8 اکتوبر کو کرائے جائیں ۔