پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر کمی کر دی گئی
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران پیٹرل کی قیمت میں 28 روپے57 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 37 روپے 51 پیسے کی نمایاں کمی کی۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرول 2.07 روپے فی لیٹر سستا ہوا جس کی نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.57 روپے فی لیٹر کم ہوئی جو 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی واقع ہوئی جس کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم کی توجہ مسلسل عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران پیٹرل کی قیمت میں 28 روپے57 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 37 روپے 51 پیسے کی نمایاں کمی کی۔