اسلام آباد ائیرپورٹ جانے والے مسافروقت سے پہلے گھر سے نکلیں، ترجمان پی آئی اے
اسلام آباد :جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستوں کی بندش کے معاملہ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ائی اے کا فضائی اپریشن مکمل طور پر فعال ہے پر پروازیں وقت سے روانہ ہورہی ہیں ۔
ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے کا اسلام آباد سے آپریشن مکمل فعال ہے، تاہم اسلام آباد ائیرپورٹ کے طرف جانے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ وقت سے پہلے گھر سے نکلیں -مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی ائی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے رابطہ کریں .