ایلیٹ فورس چکوال کےشھید کانسٹیبل طاہر رضا شاہ سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک
چکوال: ایلیٹ فورس چکوال کےشھید کانسٹیبل طاہر رضا شاہ کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ پولیس لائن چکوال میں ادا کی گئی۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ۔
چکوال پولیس کے تمام یونٹس کے افسران و ملازمین، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران و عام لوگوں نےکثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔
نماز جنازہ کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شھید کی خدمات کے اعزاز کو سراہتے ہوئے انہیں سلامی پیش کی۔
ڈی پی او چکوال نے کہا کہ شھید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال کی جانب سے بھی سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں کرسال روانہ کردیا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔