بنگلہ دیشی حکومت کا بھارتی وزیر داخلہ کے ریمارکس پر احتجاج
ڈھاکہ:بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے جھارکھنڈ میں بنگلہ دیشی شہریوں کے بارے میں حالیہ ریمارکس پر احتجاج کیا ہے، جنہیں انہوں نے "انتہائی افسوسناک” قرار دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے ڈھاکہ میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی نوٹ دیتے ہوئے "سنگین تحفظات اور شدید ناراضگی” کا اظہار کیا ہے۔
امیت شاہ نے جھارکھنڈ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ اگر لوگ بی جے پی کو منتخب کرتے ہیں تو وہ "ہر بنگلہ دیشی درانداز کو سبق دے گی۔” بنگلہ دیش نے نئی دہلی سے درخواست کی کہ اپنے سیاسی رہنماؤں کو ایسے "قابل اعتراض اور ناقابل قبول” بیانات دینے سے روکے۔