نورپور تھل، تین روزہ عرس و میلہ بابا سیدن شاہ بخاری اختتام پزیر

0

نور پور تھل:ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں اور میلوں کے علاقائی ثفافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ کو آگے بھی اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔
وہ نور پور تھل میں تین روزہ منعقدہ عرس و میلہ بابا سیدن شاہ بخاری کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کر رہی تھیں۔

نورپور تھل کی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں ڈی پی او تو قیر محمد نعیم،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ہارون احمد شیراز،سی او ایم سی ظفر عباس بھٹی کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

میلہ میں نیزہ بازی، کبڈی،والی بال میچ،گھوڑا ڈانس اور موسیقی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ عوام کی اتنی بڑی تعداد کی یہاں موجودگی جوش جذبہ اور خوشی کا باعث ہے۔ میلے ہماری قدیم ثقافت کا اہم جزو اور پنجاب کی شاندار روایات کے امین ہیں۔ ان سے مقامی آبادی کے ہر طبقے کو نہ صرف صحت مند تفریح میسر آتی ہے بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے دیگر مہمانوں اور افسران کے ہمراہ مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.