چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے

0

اسلام آباد : چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس دوران وہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے ،اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ان کی مصروفیات کا شیڈول طے کر لیا گیا ۔

11 سال بعد یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کے دو پہلو ہیں، ایک تو یہ دوطرفہ سرکاری دورہ ہے تو دوسری طرف وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی بھی کریں گے ،چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس سے قبل چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 2013 میں پاکستان آئے تھے جب پاکستان میں انتخابات کا جمہوری عمل مکمل ہوا تھا، اس وقت بھی آصف علی زرداری صدارتی منصب پر فائز تھے اور میر ہزار خان کھوسو نگران وزیراعظم تھے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک پاکستان کا سہ روزہ دورہ کرینگے دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے وزیراعظم کے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور دوسری شخصیات کے ساتھ آپریشنلائز کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گیارہ سال کے بعد چین کے وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.