پی آئی اے کی نجکاری، بولی یکم اکتوبر کو کرانےکی تجویز زیرغور

0

اسلام آباد : قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کوکرانےکی تجویز زیرغور ہے جبکہ وزیراعظم نےنجکاری شفاف بنانےکےلیے بڈنگ ٹیلی ویژن پربراہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے ۔
گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری جواد پال نے پی آئی اے کے نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اےکے51 فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیئرز بیچنےکامقصد یہ ہے کہ نئی انتظامیہ آپریشنل امور پر فیصلے کرنے میں خود مختار ہو، ٹرانزیکشن کے لیے 6 پارٹیز پہلے ہی پری کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب ان گروپس کو پی آئی اےکی صورتحال، اثاثوں، روٹس سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جارہی ہے، کمپنی کے ملازمین کو 3 سال تک رکھنے کی تجویز ہے، 3 سال بعد کمپنی ان ملازمین پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی، اگر کوئی ملازم خود ریٹائر ہونا چاہے تو ہوسکتا ہے، روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے فرم نے لین دین کے ڈھانچے کی رپورٹ کمیشن کو جمع کرا دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.