پی ڈبلیو ڈی کی بندش آخری مرحلے میں داخل،وزیر اعظم کی 2دن کی ڈیڈ لائن

0

اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کی بندش آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ،وزیر اعظم نے تمام اہداف کو مکمل کرنے کیلئے دو دن کی ڈیڈ لائن دیدی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے ٹر انزشن پلان کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے لیگل اور ایچ آر سے متعلق معاملات دو دن میں حل کرکے رپورٹ پیش کی جا ئے۔ یہ ہدایت گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔

وزیر اعظم آفس نے اجلاس سے متعلق اہم ہدایات وزارت ہاوسنگ کو عمل درآ مد کیلئے بھج د ی ہیں۔

وزیر اعظم نے سرویرنس پیکیج او رضا کا را نہ علیحدگی اسکیم کے بارے میں ما لیاتی پیکج بھی دو دن میں تیار کرنے اور اسے جمعہ کے روزوفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔اس کمیٹی میں سیکرٹری فنا نس ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ اور سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کو مینٹی ننس ملازمین اور پراجیکٹ کی ٹرانسفر سے متعلق تمام امور دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

وزیراعظم نے سیکرٹری ہاوسنگ کو جاری پراجیکٹس وزارتوں اور ڈویژنوں ‘ سی ڈی اے اور صوبوں کو منتقل کرنے کے حوالے سے تجا وویز کو بھی دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان تجا ویز کو منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ میں پیش کیا جا ئے۔

سیکرٹری ہا ئوسنگ ان پراجیکٹس کی وزارتوں ‘ ڈویژنوں ‘ سی ڈی اے اور صو بوں کو حوالے کرنے کی تاریخ کا تعین کریں گے۔ وزیراعظم کی ایڈیشنل سیکرٹری نے ان ہدایات کا با ضابطہ مراسلہ سیکرٹری ہاؤسنگ سیکر ٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.