انتہائی صفائی پسند ہوں صفائی پر سمجھوتہ نہیں کرتی،صبا قمر
کراچی: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں صبا قمر نے کہا کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والوں کو سونگھتی ہوں یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں یہ انتہائی صفائی پسند ہوں صفائی پر سمجھوتہ نہیں کرتی اگر مجھے ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آ جائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی۔
صبا قمر نے کہا کہ سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑ سکتی ہوں، اب میں اسے بری عادت سمجھتی ہوں لیکن لگتا ہے کہ یہ عادت ٹھیک ہے۔