قومی اسمبلی سے کل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس وقفہ کے بعد کل صبح 11 بجے ہوگا۔اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 30 جون کو شروع ہوا تھا۔منگل کو اجلاس میں الیکشن قیکٹ ترمیمی بل پیش کیاگیا تھا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا تھا۔
کل کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل منظور کئے جانے کا امکان ہے۔