توشہ خانہ،نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا
اسلام آباد : نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج (منگل) طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں دونوں کی طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو (آج) 21 مارچ کو طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ سے 14 سوال پوچھے گئے ہیں۔