محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
کوئٹہ:محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام پیر 8 جولائی کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا اس کے علاوہ مختلف زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے اور چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں اوران شہادتوں کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے باقاعده اعلان کر دیا ۔۔