نیپرا کا کے الیکٹرک بجلی صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان
اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کے لئے فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر کے الیکٹرک صارفین کو 1.67 روپے فی یونٹ کمی کا فایدہ جولائی کے بل میں دیا جائے گا۔
اس سے قبل نیپرا نے جولائی 2023 کے لئے 1.7111 روپے اور ستمبر 2023 کے لئے 1.3946 روپے فی یونٹ صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔
بجلی میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ایف سی اے یوٹیلٹیز کو متاثر کرتا ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد یہ لاگت صارفین سے وصول یاریلیف کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔
کے۔ الیکٹرک ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے پاکستان میں شمولیت ہوئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں، جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد حصص ہیں۔