شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی کھڑی کر دی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کے ساتھیوں نے عوام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نظام بدلنا چاہتے ہیں،موجودہ نظام صرف اشرافیہ کے مفادات کا نگران ہے، یہ نظام کسی بھی غریب کو آگے نہیں بڑھنے دیتا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں آج بھی وزارتیں بھی مل سکتی ہیں مگر ایسی وزارتیں کس کام کی جن سے عوام کا کچھ بھی بھلا نہ ہو۔
نئی پارٹی میں چاروں صوبوں سے مختلف سیاسی جماعتوں سے الگ ہونے والے ناراض رہنما شامل ہیں جو عوام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔