پنجاب اسمبلی ،اپوزیشن اور اور حکومتی ارکان کا شور شرابہ،11 ارکان کا اسمبلی میں داخلہ بند
لاہور: پنجاب اسمبلی میں بھی امریکی قرارداد کی مذمت کر دی، ایوان میں اپوزیشن نے بھرپور احتجاج اور شور شرابہ کیا جس کے بعد اپوزیشن ارکان واک اؤٹ کر کے باہر چلے گئے۔
پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، سپیکر نے اپوزیشن کو کٹ موشن پیش کرنے کی دعوت دی تو حکومتی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے بھی شور شرابہ شروع کر دیا،حکومتی رکن احسن رضا نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اپوزیشن کی طرف اچھال دیں۔
اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے سپیکر سے کہا کہ آپ حکومتی ارکان کو بھی معطل کریں کس قانون کے تحت یہ شور شرابہ آپ کروا رہے ہیں پھر اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کی کاروائی چھوڑ کر باہر چلے گئے اور پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر علامتی دھرنا دیا اور وہاں پر اپنی اسمبلی لگا لی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
ادھر اپوزیشن کےمعطل 11 ارکان کے پنجاب اسمبلی کے حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے تمام ارکان کی رکنیت بھی معطل ہو جائے تب بھی ٹک ٹاک وزیراعلی کو تسلیم نہیں کریں گے۔