ایران میں صدارتی الیکشن،5 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہوگی
تہران: ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس پر 5 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہوگی.
عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ نے پانچ جولائی کو دوبارہ پولنگ کی تصدیق کر دی۔
دوسرے مرحلے کی پولنگ میں مسعود پز یشکیان اور سعید جلیلی مد مقابل ہوں گے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسعود پزیشکیان ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لے کر پہلےاور سابق سفارتکار سعید جلیلی 90 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔