قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار

0

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دیدیا یے۔
پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پلان کی اصولی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا ، اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کے لئے کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کہا کہ بہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گا۔کارکردگی ، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
اجلاس میں بھارت۔ آسٹریلیا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،چیف فنانشل آفیسر، سلیکشن کمیٹی کے اینالسٹ بلال افضل،ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ، ہائی پرفارمنس سنٹرز،ڈومیسٹک کرکٹ،پی ایس ایل، کمرشل اور متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.