اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات

0

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے درمیان جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوں نے تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.