نواز شریف آج مسلم لیگ ن کے دوبارہ صدر بن جائیں گے

0

لاہور(خواجہ بابر فاروق سے) مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔
اجلاس میں میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کیا جائے گاجنرل کونسل کے پنجاب، سندھ،خیبر پختونخوا، بلوچستان،آزاد جموں و کشمیر،گلگت بلتستان فیڈرل کیپٹل اسلام آباد،اوورسیز اور سابق فاٹا سے تقریباً 2000 عہدیدار نئے پارٹی صدر کا انتخاب کریں گے۔
صدر کا عہدہ وزیراعظم شہباز شریف کے بطور صدر مسلم لیگ ن استعفیٰ کے باعث خالی ھوا تھا۔
2017/18 ءمیں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ اور بعد ازاں مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی ھٹانے کا فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ کے وہ تمام فیصلے اب غیر موثر ھو چکے ھیں۔
مسلم لیگ ن کے آئین میں مرکزی عہدیداروں کے انتخاب کا فورم جنرل کونسل ھے مرکزی مجلس عاملہ نے 18 مئی کو اپنے اجلاس منعقدہ لاھور میں وزیراعظم شہباز شریف کا استعفیٰ اس شرط پر منظور کیا تھا کہ مستقل صدر کے انتخاب تک بحیثیت قائم مقام صدر اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
مجلس عاملہ نے صدر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے دستور کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری بھی دی تھی جس کے چئیرمین رانا ثناء اللہ اور ممبران میں بیگم عشرت اشرف پنجاب،اقبال ظفر جھگڑا خیبرپختونخواہ،جمال شاہ کاکڑ بلوچستان اور کھیل داس کوھستانی سندھ سے ممبر ہیں۔صدر کے انتخاب کے لئے چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.