رابطہ عالم اسلامی کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم
مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اسرائیل کو فوری طور پر حکم دیا گیا ہے کہ وہ نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق کنونشن کی بنیاد پر رفع میں فوجی جارحیت یا مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل وچیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اس فیصلے کی اہمیت پر زور دیا جو فلسطینی عوام کے انسانی و قانونی حق کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان فیصلوں پر عمل درآمد ،جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے کام کرےاور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔