جرام کی روک تھام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس حکام کو ہدایت
اسلام آباد:ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کی زیرِ صدارت جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے تمام افسران کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ جرام کی روک تھام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ انہیں سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔