برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت الیکشن کرانے کا اعلان

0

لندن:برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے انتخابات کے لیے 4 جولائی کی تاریخ دے دی جس میں غالب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکمران کنزرویٹیوں پارٹی 14 سالہ اقتدار سے محروم ہوجائے گی اور اپوزیشن کی لیبر پارٹی برسراقتدار آئے گی۔انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کئی مہینوں کی بے یقینی کو ختم کرتے ہوئے 44 سالہ رشی سونک نے اپنی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ ہم توقعات سے پہلے الیکشن کا اعلان کر رہے ہیں۔رائے عامہ کے جائزوں میں حکمران کنزرویٹیوں پارٹی اپوزیشن کی لیبر پارٹی سے کافی پیچھے ہے۔
رشی سونک نے کہا کہ وہ لمحہ اب آن پہنچا کہ برطانوی عوام اپنے مستقبل کا انتخاب کرے۔واضح رہے رشی سونک ایسے وقت میں انتخابات میں جارہے ہیں جس میں ان کی پارٹی حزب مخالف کی لیبر پارٹی سے نہ صرف کافی پیچھے ہے بلکہ وزیراعظم سونک اپنی جماعت میں بھی تنہا ہیں اور وہ مشیروں کے ایک مختصر ٹیم پر انتخابی مہم کا معرکہ سر کرنے کے لیے انحصار کر ہیں جو کہ ان کے لیے ایک بدصورت مہم ثابت ہوسکتی ہے۔تاہم انہوں نے کچھ معاشی کامیابیوں بشمول مہنگائی میں کمی اور تین سال کے تیز ترین معاشی شرح نمو کے ساتھ اینے ایجنڈے کو ایک نئی مدت کے لیے رائے دہندگان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.