وزیراعظم ایرانی سفارت خانے گئے، ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف ایرانی سفارت خانے گئے اور ایرانی سفیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا ۔
پاکستان میں ایرانی سفیر، رضا امیری مقدم نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں سفارتخانے کی وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.