ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (آج) ملک بھر میں سوگ
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدرابراہیم رئیسی اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (آج) منگل کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا ہے،پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی معززین کے انتقال پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے آج منگل 21 مئی 2024 کو پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے۔