وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ،کرغزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم کی پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت،پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے.
وزیراعظم نے تاکید کی کہ طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔
زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائے
جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے.زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی.
وزیراعظم نے کہا کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں،
اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔