قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

0

لاہور: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
لاہور ائرپورٹ پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد خان اور سینکڑوں ہاکی شائقین نےٹیم کااستقبال کیا۔
ٹورنامنٹ میں ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا لاہور ایئرپورٹ پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر گلپاشی کی گئی اور انہیں ہار پہنائے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےہر کھلاڑی کے لیے 10 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاہے،رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاؤس بلا کر انعام دیں گے، ہماری ٹیم ناقابل شکست رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.